Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / ایران حملے پر ٹرمپ کا اظہار افسوس صرف دکھاوا : جاوید ظریف

ایران حملے پر ٹرمپ کا اظہار افسوس صرف دکھاوا : جاوید ظریف

تہران ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایران کی پارلیمنٹ عمارت اور اسلامی انقلاب کے بانی مرحوم آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار پر دولت اسلامیہ کے ذریعہ کیے گئے خود کش حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جس افسوس کا اظہار کیا ہے اسے ایران نے ’ دکھاوا ‘ قرار دیتے ہوئے مگرمچھ کے آنسوؤں سے تعبیر کیا ۔ ٹرمپ نے ایران سے یہ بھی کہا تھا کہ اس وقت وہ ( ایران ) وہی کاٹ رہا ہے جو اس نے بویا تھا ۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مہلوکین اور زخمی ہوجانے والوں کے لیے امریکی حکومت اور عوام نیک خواہشات اور عاجلانہ صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے امریکہ کے اظہار تاسف کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ ٹرمپ کا یہ بیان توہین آمیز ہے کہ ایران نے جو بویا وہی کاٹا ۔ چھ حملہ آوروں کا تعلق ایران سے تھا جنہوں نے دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکوریٹی کونسل کے ڈپٹی سکریٹری رضا سیف اللہی نے بتایا کہ تمام دہشت گردوں کے پاس رائفلیں اور پستول تھے ۔ ان میں سے دو نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خمینی کی مزار کے قریب سے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بھی حملہ میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT