Saturday , July 29 2017
Home / Top Stories / ’ایران دہشت گردی کا اسپانسر ملک : عادل الجبیر

’ایران دہشت گردی کا اسپانسر ملک : عادل الجبیر

ریاض۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران کی جانب سے مکالمے کی پیش کش کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا بڑا ملک ہے،مشرقِ وسطیٰ کے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی ایک قوت ہے اور وہ ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے۔عادل الجبیر نے ایران پر یہ سنگین الزامات جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں تقریر کے دوران عاید کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ”ایران مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں افراتفری چاہتا ہے اور جب تک ایران اپنے رویے اور کردار میں تبدیلی نہیں لاتا ہے،اس وقت تک اس کے ساتھ کوئی معاملہ کرنا بہت مشکل ہوگا”۔انھوں نے کہا کہ ایران شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کی پشت پناہی کرتا چلا آرہا ہے ،یمن میں حوثی علاحدگی پسندوں کی مالی معاونت کررہا ہے اور پورے خطے میں متشدد گروپوں کی حمایت کررہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ایران کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے واضح ”سرخ لکیریں” وضع کرنا ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT