Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / ایران سے تیل کی برآمدات میں اضافہ کا ہندوستان منتظر

ایران سے تیل کی برآمدات میں اضافہ کا ہندوستان منتظر

نئی دہلی ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی تحدیدات کی ایران پر سے برخاستگی کے بعد ہندوستان ایران سے خام تیل کی برآمدات میں اضافہ کرنے پر غور کررہا ہے۔ تیل کے کنوؤں کے ٹھیکے حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اسے فوری طور پر سابقہ تیل کے بقائے جات کے طور پر 5 ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ امریکہ اور دیگر مغربی طاقتوں کے دباؤ کے تحت ہندوستان نے تیل کے دوسرے سب سے بڑے سربراہ کنندہ سے تیل خریدنے سے گریز کیا تھا۔ اب جبکہ تحدیدات برخاست ہوچکی ہیںہندوستان برآمدات میں اضافہ پر غور کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT