Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / ایران سے سفارتی تعلقات کا انقطاع سعودی عرب کو خلیجی ممالک کی مکمل تائید

ایران سے سفارتی تعلقات کا انقطاع سعودی عرب کو خلیجی ممالک کی مکمل تائید

ریاض 9 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) خلیجی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کے معاملہ میں سعودی عرب کی مکمل تائید کی ہے ۔ خلیجی تعاون کونسل سنی عرب شاہی حکومتوں کی تنظیم ہے ۔ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک نے نے ریاض میں اپنے سفارتخانہ اور قونصل خانوں کے ذریعہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل کی جانب سے ایران میں سعودی سفارتی مشن پر حملوں کی شدید مذمت کی جاتی ہے ۔ سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم کو سزائے موت دئے جانے کے بعد ایران میں سعودی مشن پر حملے کئے گئے تھے ۔ خلیجی تعاون کونسل نے یہ بیان اپنے وزرائے خارجہ کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم سعودی عرب کے امورم یں ایران کی مداخلت کی بھی مذمت کرتی ہے اور ایران کی جانب سے شیعہ عالم نمر النمر کو سزا دئے جانے پر ایران کی مذمت کو بھی قبول نہیںکرتی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سزا پر ایران کی تنقید نے ہی عوام کو سعودی سفارتخانوں کو نشانہ بنانے کیلئے اکسایا تھا ۔ خلیجی تعاون کونسل نے بیان میں کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے انسداد کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تائید کرتی ہے اور اسے سعودی عرب کے انصاف اور آزادی سے متعلق قوانین پر پورا یقین ہے ۔

TOPPOPULARRECENT