Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ایران میں بارش ‘ سیلاب سے 8 افراد ہلاک

ایران میں بارش ‘ سیلاب سے 8 افراد ہلاک

تہران 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی ایران میں آئے سیلاب کے نتیجہ میں پانچ بچوں کے بشمول آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایران میں جاریہ ہفتے شدید بارش ہو رہی ہے جس میں جانی نقصان اور جائیداد و املاک کے نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔ یہ تباہ کاریاں جنوبی صوبہ جات فارس ‘ ہرموزگان اور کرمن میں ہوئی ہیں۔ حکام کے بموجب تین بچے سیلاب میں صوبہ فارس میں ہلاک ہوئے ہیں۔ یہاں سیلاب کے نتیجہ میں تقریبا 400 کیلومیٹر کے علاقہ میں راستے متاثر ہوئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آج صبح ایک کار صوبہ ہرموزگان میں پانی کے ساتھ بہہ گئی جبکہ یہاں ایک دریا کے پشتے ٹوٹ گئے اور پانی کناروں سے ابل پڑا ۔ کار میں دو بچوں سمیت پانچ مسافرین سوار تھے جو تمام پانی میں بہہ گئے ہیں۔ ان صوبہ جات میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہیاں ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT