Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / ایران میں بس حادثہ، 11 عراقی زائرین جاں بحق

ایران میں بس حادثہ، 11 عراقی زائرین جاں بحق

تہران ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 11 عراقی ایک بس حادثہ میں اس وقت جاں بحق ہوگئے جب وہ ایران سے مقدس مقامات کی زیارت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے اور ان کی بس اچانک سڑک سے پھسل پڑی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 خواتین بھی شامل ہیں۔ شیعہ زیارت گاہوں کیلئے مشہور شہر قم اور عراقی سرحد کے قریب یہ حادثہ رونما ہوا۔ خبر رساں ایجنسی نے ایک پولیس عہدیدار کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے سڑک پر بس اچانک پھسل کر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ شیعوں کے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے عراق سے بھی زائرین کی کافی تعداد یہاں پہنچتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT