Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / ایران میں دھماکہ کا منصوبہ بنانے والے 10 جنگجو گرفتار

ایران میں دھماکہ کا منصوبہ بنانے والے 10 جنگجو گرفتار

بیروت، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے ملک بھر کے 50 ٹھکانوں پر بم دھماکہ کا منصوبہ بنارہے 10 سنی جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے ۔ ایران میں خفیہ امور کے وزیر محمد علوی نے آج بتایا کہ یہ گرفتاریاں پچھلے ہفتہ راجدھانی تہران، وسطی ایران کے تین صوبوں اور سرحد سے متصل علاقوں میں کی گئی تھیں۔ انہوں بتایا کہ سبھی مشتبہ سنی جنگجوؤں سے تعلق رکھتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس تنظیم کی بھیڑ بھاڑ والے سماجی مقامات پر دھماکے خودکش حملوں اور کار بم دھماکوں کا منصوبہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کے پاس سے سو کلو گرام آتش گیر مادہ ضبط کیا گیا ہے ۔ پوچھ تاچھ کے بعد دو ٹن اور دھماکہ خیر مادے برآمد ہوئے ہیں۔ ان سے تفصیلی پوچھ تاچھ اب بھی جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT