Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ایران میں دہشت گرد حملوں پر سشما سوراج کا اظہار ِ مذمت

ایران میں دہشت گرد حملوں پر سشما سوراج کا اظہار ِ مذمت

نئی دہلی۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے فون پر بات چیت کی اور تہران میں روحانیت کے مرکز (آیت اللہ خمینی کے مقبرہ) اور جمہوریت کے ادارہ (پارلیمنٹ) پر ہوئے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ محترمہ سشما سوراج نے اس بدبختانہ، بزدلانہ دہشت گرد حملے میں انسانی جانوں کے اتلاف کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت سے یگانگت کا اظہار کیا۔ اس دہشت گرد حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT