Saturday , June 24 2017
Home / Top Stories / ایران میں سیلاب ، 25 افراد ہلاک ، 16 لاپتہ

ایران میں سیلاب ، 25 افراد ہلاک ، 16 لاپتہ

تہران 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی ایران میں سیلاب کی وجہ سے 25 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ قرار دیئے گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے یہ بات بتائی ۔ ایران کی ہنگامی خدمات کے ادارہ کے سربراہ اسمٰعیل ناجر نے اسنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سیلاب کے نتیجہ میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ تباہی چار صوبوں میں آئی ہے ۔ ان صوبوں میں کل سے بارش کا آغاز ہوا تھا اور وہ مشرقی آذر بائیجان صوبہ میں بھی ہوئی ہے ۔ سرکاری ٹی وی پر دکھایا گیا کہ دریاوں کے پشتے ٹوٹ گئے ہیں اور سیلاب کے پانی میں مکانات اور کاریں بہہ رہی ہیں۔ دو اضلاع عجب شیر اور آذر شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT