Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

تہران ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایران نے 19 مئی کو ملک میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ۔ سرکاری ارنا خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتخابات لڑنے والے امیدوار 15 اپریل تک اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں جس کے بعد قطعی فیصلہ کرنے والی گارڈین کونسل امیدواروں کے قطعی ناموں کا انتخاب کرے گی اور آخری فہرست تیار کی جائے گی ۔ ایران کے دستور کے مطابق موجودہ صدر حسن روحانی دوسری میعاد کے لیے بھی انتخابات لڑنے کے اہل ہیں ۔ دوسری طرف ایران کے سپریم قائد آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریب سمجھے جانے والے ابراہیم رائسی اور سابق صدر ایران محمود احمدی نژاد کے قریبی رفیق حمید باغئی نے صدارتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ صدارتی انتخابات کو 2015 میں ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہوئے نیوکلیر معاہدہ پر ریفرنڈم تصور کیا جارہا ہے جہاں ایران نے عالمی تحدیدات ختم کرنے کے عوض یورانیم افزودگی کو مسدود کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT