Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ایران میں قیدیوں کو پھانسی سے قبل اذیتیں دینے کا انکشاف

ایران میں قیدیوں کو پھانسی سے قبل اذیتیں دینے کا انکشاف

تہران۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے رواں ماہ کے اوائل میں موت کے گھاٹ اتارے گئے اہل سنت مسلک کے شہریوں کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قیدیوں کو پھانسی دیے جانے سے قبل ہولناک تشدد کانشانہ بنایا گیا تھا۔’کردستان مرکز برائے دفاع انسانی حقوق‘ نے قتل کیے گئے شہریوں کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قیدیوں کو پھانسی دیے جانے سے قبل انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پھانسی دینے سے قبل ان کی ٹانگیں، بازو اور جسم کے دیگر حصوں کی ہڈیاں توڑ دی گئی تھیں اور ان کے جسموں پر ہولناک تشدد کی واضح نشانات تھے۔خیال رہے کہ ایرانی حکام نے 2 اگست 2016ء کو 25 قیدیوں کو پھانسی دے دی تھی، ان میں سے بیشتر کا تعلق اہل سنت مسلک سے تھا۔ اس کے علاوہ 36 قیدیوں کو مغربی تہران میں واقع کرج شہر کی رجائی شھر نامی جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT