Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ایران میں نیوکلیئر سائنسداں کو پھانسی

ایران میں نیوکلیئر سائنسداں کو پھانسی

تہران۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے اپنے نیوکلیئر سائنس داں شہرام امیری کو امریکہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی۔ نیوکلیئر سائنس داں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سی آئی اے نے ان کا اغوا کیا تھا۔ وہ 2010ء سے ایران میں جیل میں قید تھے۔ امیری کی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ پھانسی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور جب نعش حوالے کی گئی تو گلے پر پھانسی کا نشان تھا۔ شہرام امیری کو ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی تمام تفصیلات کا علم تھا۔ انہوں نے 2009ء میں حج ادا کیا اور وہیں سے لاپتہ ہوگئے۔ ایک سال بعد ایران واپسی پر انہوں نے سی آئی اے کی جانب سے اغوا کا انکشاف کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT