Sunday , July 23 2017
Home / Top Stories / ایران میں ٹرین حادثہ ،31 ہلاک

ایران میں ٹرین حادثہ ،31 ہلاک

تہران ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں آج صبح ایک انٹر سٹی ایکسپریس ٹرین کی دیگر ٹیرن سے ٹکر ہوجانے سے کم و بیش 31 افراد ہلاک ہوگئے جو ایک اسٹیشن پر ٹھہری ہوئی تھی۔ مشہد کے سمنان صوبہ کی مین لائن جو دارالخلافہ تہران کے درمیان چلائی جاتی ہے، حادثہ سے دوچار ہونے کے بعد 11 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اسی دوران صوبہ کے ریڈ کرنیسٹ ڈائرکٹر حسن شکراللہٰی نے کہا کہ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ حادثہ کے فوری بعد ٹرین شعلہ پوش ہوگئی تھی جبکہ سمنان اور دمغان اسٹیشن ایسے علاقوں میں واقع ہیں جہاں بچاؤ اور راحت کاری بھی فراہم کرنا مشکل ہے۔ صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہی ٹیم وہاں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT