Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ایران میں کرد باغیوں سے پاسدارا ن انقلاب کی جھڑپیں ، 14 ہلاک

ایران میں کرد باغیوں سے پاسدارا ن انقلاب کی جھڑپیں ، 14 ہلاک

تہران ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی سرحد کے قریب پاسداران انقلاب کے سپاہیوں اور کرد باغیوںکے درمیان جھڑپوں کے دوران 11 کردستان ڈیموکریٹک پارٹی آف ایران کے 11 ارکان اور 3 پاسداران انقلاب ہلاک ہوگئے۔ کرد باغی سرحدپار کرکے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ جنگل محمد حسین رجاہی نے کہا کہ ان کا پتہ چلتے ہی ان سے ہتھیار ڈال دینے کیلئے کہا گیا لیکن اس کے بجائے انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پاسداران انقلاب نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلہ میں 11 کرد باغی اور تین پاسداران انقلاب ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء صدر ایران حسن روحانی نے مطالبہ کیا ہیکہ سعودی سفارتخانہ پر جنوری میں ایرانی 48 مشتبہ افراد کے حملے کے مقدمہ میں شفافیت اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ملک کی عدلیہ اس مقدمہ سے کیسے نمٹتی ہے۔ حسن روحانی نے اعادہ کیا کہ عملہ ایرانی قوانین کے خلاف تھا ۔ مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتہ مقرر ہے۔ ان کا تبصرہ واضح طور پر اس مقدمہ کی جانب توجہ دلاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT