Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ایران نیوکلیئر معاہدہ پر صدر بارک اوباما کو امریکی سینیٹ کی مزید تائید حاصل

ایران نیوکلیئر معاہدہ پر صدر بارک اوباما کو امریکی سینیٹ کی مزید تائید حاصل

واشنگٹن۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے ایران نیوکلیئر معاہدہ کے سلسلے میں امریکی سینیٹ کی بڑی رکاوٹ عبوری کرلی جبکہ انہیں زیادہ تعداد میں ارکان سینیٹ کی اس تاریخی معاہدہ پر تائید حاصل ہوگئی۔ ان کی تائید کرنے والے ارکان کی تعداد اب 42 ہوچکی ہے۔ وائیٹ ہاؤز کے پریس سیکریٹری جوش ارنیسٹ نے اپنی روزانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انتظامیہ بڑھتی ہوئی تعداد کیلئے شکر گذار ہے۔ امریکی کانگریس میں بین الاقوامی معاہدہ کی تائید میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ معاہدہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے کیا گیا تھا ۔ چار ارکان سینیٹ رچرڈ بلو مینتھال ، گیری پیٹرس ، ران وائیڈن اور ماریا کانٹویل جنہوں نے اپنا موقف کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ آج ایران کے نیوکلیئر معاہدہ کی تائید کردی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صدر امریکہ کو اپنا ویٹو کا حق استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایران کے معاہدہ کو ایوان نمائندگان اور امریکی سینیٹ نے اکثریت کی تائید حاصل ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT