Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / ایران نیوکلیئر معاہدہ کو امریکی ڈیموکریٹک سینیٹسکی تائید

ایران نیوکلیئر معاہدہ کو امریکی ڈیموکریٹک سینیٹسکی تائید

واشنگٹن ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ ڈیموکریٹس نے ایران کے ساتھ امریکہ کے تاریخی نیوکلیئر معاہدہ کو مسترد کرنے کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے صدر امریکہ بارک اوباما ان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے موضوع پر زبردست راحت پہنچائی ہے۔ قرارداد کے خلاف 58 ووٹس پڑے جبکہ اس کی تائید میں 42 ووٹ پڑے۔ دوسری طرف اس کی پیشرفت کیلئے درکار ووٹوں کی تعداد 60 ہے لیکن 5.8 ووٹس کو بھی انتہائی مناسب فیصلہ تصور کیا جارہا ہے۔ اس فیصلہ کے فوری بعد اوباما نے کہاکہ سینیٹ کا فیصلہ یقینی طور پر تاریخی نوعیت کا ہے جس کے ذریعہ امریکہ کو اب اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا اور وہ اس طرح کے نیوکلیئر معاہدہ کے اطلاق کے بعد ایران کو نیوکلیئر توانائی حاصل کرنے سے روک دیا جائے گا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ دراصل ہماری سفارتی جیت ہے

جس میں امریکہ کی قومی سلامتی اور ساتھ ہی ساتھ اس دنیا کی بھلائی اور تحفظ بھی مضمر ہے۔ دنیا وہی رہنے کے قابل ہے جہاں تشدد کا نام و نشان نہ ہو، جنگ و جدال نہ ہو، ایک ملک کو دوسرے ملک سے خوف نہ ہو۔ گذشتہ دو سال سے ہم ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کیلئے کوشاں ہیں اور بالآخر ہماری یہ کوشش رنگ لائی۔ انہوں نے کہاکہ پہلے پہل انہیں نیوکلیئر معاہدہ کے خلاف شدید تنقیدوں کا سامنا تھا لیکن جیسے جیسے لوگ اس کی اہمیت کو سمجھتے گئے ویسے ویسے نیوکلیئر معاہدہ کی تائید میں اضافہ ہوتا گیا۔ دس سال قبل جب امریکہ نے عراق پر فوج کشی کی تھی تو وہ موضوع اس وقت مباحثہ کا پسندیدہ موضوع بن گیا تھا جہاں قومی سلامتی پر ہر کوئی اپنی اپنی رائے پیش کررہا تھا۔ امریکی وزیرخارجہ نے جان کیری نے بھی ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کی تائید کرنے کے سینیٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ یاد رہے کہ ایران کے ساتھ 14 جولائی 2015ء کو ویانا میں نیوکلیئر معاہدہ کیا گیا تھا جس کے تحت ایران کو نیوکلیئر توانائی کا حامل ملک بنانے سے روکنا تھا کیونکہ ایران کے نیوکلیئر ہتھیار سازی کے امکانات روشن ہوگئے تھے۔ ابتداء میں ایران ہمیشہ یہی ادعا کرتا رہا کہ اس کا نیوکلیئر پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے لیکن مغربی ممالک ایران کی اس وضاحت سے مطمئن نہیں ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT