Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / ایران نیوکلیئر معاہدہ کو ایشیاء کی تائید ، جان کیری کا ادعا

ایران نیوکلیئر معاہدہ کو ایشیاء کی تائید ، جان کیری کا ادعا

کوالالمپور ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہیروشیما پر بم حملہ کی 70 ویں سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ امریکہ جان کیری نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی 10 رکنی اسوسی ایشن اور 5 دیگر بڑے ایشیائی ممالک نے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان نیوکلیئر معاہدہ کی تائید کی ہے۔ آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ جاری کردہ بیان میں امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کی تعارف کی اور اسے ایک ’’اہم قرارداد‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس معاہدہ پر پوری طرح عمل آوری کی جائے تو بین الاقوامی برادری نمایاں بین الاقوامی صیانتی چیلنج کے مسئلہ کی پرامن یکسوئی کرسکے گی۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہیکہ اس معاہدہ کے ایران کے نیوکلیئر معاہدہ کو خاص طور پر پرامن بنانے کا تیقن حاصل ہوگا۔ امریکہ نے صدر اوباما نے معاہدہ کی تائید میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدہ کی ناکامی کی صورت میں ایک خوفناک جنگ کا اندیشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT