Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / ایران نیوکلیر معاملت ‘ ٹرمپ اکٹوبر میں قطعی فیصلہ کرینگے

ایران نیوکلیر معاملت ‘ ٹرمپ اکٹوبر میں قطعی فیصلہ کرینگے

واشنگٹن 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران نیوکلئیر معاملت پر اپنے فیصلے کا ماہ اکٹوبر میں اعلان کرینگے ۔ یہ معاہدہ ٹرمپ انتظامیہ کے زیر غور ہے ۔ ٹرمپ نے ائر فورس ون پر اپنے ساتھ فلوریڈا سفر کرنے والے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ اس معاہدہ پر ہم ماہ اکٹوبر میںکیا فیصلہ کرتے ہیں۔ تاہم وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ایران معاملت ان کے خیال میں اب تک کی سب سے بدترین معاملت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہوا معاہدہ واجبی معاہدہ نہیں ہے ۔ یہ معاہدہ ایسا ہے جو نہیں ہونا چاہئے تھا ۔ ہم اس پر غور کرنے میں مصروف ہیں اور ہمارا جو کچھ بھی فیصلہ ہوگا وہ ایک دو ہفتوں میں سامنے آجائیگا اور ہم ماہ اکٹوبر میں اس کا اعلان کرینگے ۔ انہوں نے تاہم یہ اشارہ نہیں دیا کہ وہ اس معاہدہ کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT