Monday , July 24 2017
Home / عرب دنیا / ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر متنبہ کیا

ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر متنبہ کیا

دبئی ۔12 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نے کہا کہ دنیا کے طاقتور ممالک کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے کی اگر خلاف ورزی کی گئی تو انکا ملک دوسرے متبادل پر غور کر سکتا ہے ۔مسٹر ظریف نے کل کہا کہ جوہری معاہدے کے مطابق ایران نے پالیسیوں کو نافذ کیا ہے جبکہ امریکہ اور وہاں کی موجودہ انتظامیہ اپنے وعدے کے مطابق کام نہیں کر رہے ہیں۔ایران اس معاہدے کے نفاذ میں مصروف ہے لیکن ہر رکن ملک کو اس کے لئے تیار رہنا چاہئے۔امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد ایران کی جانب سے اس طرح کا رد عمل آیا ہے کیونکہ نو منتخب صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ ہوئے معاہدے کے خلاف ہیں۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جولائی 2015 میں جوہری معاہدے کی منظوری دی گئی تھی۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے چہارشنبہ کو کہا کہ ان کا ملک امریکہ کے نو منتخب صدر سے احترام کی توقع کرتا ہے ۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی عکاسی کرتا ہے اور اسے ایک حکومت کے فیصلے سے مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT