Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / ایران نے دس امریکی ملاحوں کو آزاد کردیا

ایران نے دس امریکی ملاحوں کو آزاد کردیا

تہران ۔ 13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کے انقلابی گارڈس نے امریکہ کے دس ملاحوں اور اُن کی گشتی کشتیوں کو آزاد کردیا ہے کیونکہ تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوگاے کہ وہ لوگ ایرانی آبی حدود میں غیرارادی طورپر داخل ہوگئے تھے ۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی اس سلسلہ میں انقلابی گارڈس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ گرفتار شدہ امریکی ملاح ایرانی آبی حدود میں غیرارادی طورپر داخل ہوگئے تھے ۔ اُن کی معذرت خواہی کے بعد انھیں خلیج کے بین الاقوامی آبی علاقہ میں آزاد کردیا گیا ۔ اس اعلان کے بعد اُن تمام ملاحوں کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جو اُس وقت حاصل کی گئی تھیں جب اُن کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جن میں نو مرد اور ایک خاتون ملاح شامل ہیں۔ گارڈس کے ایڈمرل علی قدوی نے کہا تھا کہ امریکی ملاحوں کو کسی بھی وقت آزاد کیا جاسکتا ہے ، بس صرف متعلقہ حکام کی جانب سے احکامات جاری کئے جانے کا انتظار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT