Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ایران پر امریکی دباؤ مسترد ‘احترام باہمی کا مشورہ

ایران پر امریکی دباؤ مسترد ‘احترام باہمی کا مشورہ

میونخ۔19فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ ایران نے امریکہ کے نئے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا ملک ’’ دھمکیوں سے مرعوب ‘‘ نہیں ہوگا ۔ تاہم احترام باہمی پر خیرسگالی کا مظاہرہ کرے گا ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے نیوکلئیر پروگرام کے سلسلہ میں امریکہ اور دیگر پانچ عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ پر کئی بار تنقید کرچکے ہیں ۔ ایران نے کہا کہ وہ صدر امریکہ کی دھمکیوں کا نوٹ لے چکا ہے ۔ اُس کا حالیہ بین براعظمی میزائل تجربہ مکمل طور پر دفاعی مقاصد سے تھا لیکن اسی کے بہانے امریکہ نے ایران پر مزید 24 تحدیدات عائد کردی ہیں ۔ وزیرخارجہ ایران محمدجواد ظریف نے امریکہ کا مذاق اڑا تے ہوئے کہا کہ ان تحدیدات سے ایران کی معیشت کو تباہ نہیں کیا جاسکتا ۔ وہ میونخ کی صیانتی کانفرنس میں تقریر کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوتا بلکہ ان کا جواب دیتا ہے ۔ ہم تحدیدات کا جواب نہیں دیتے لیکن احترام باہمی پر خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ احترام باہمی پر مبنی انتظامات پر ایران ہمیشہ بہتر ردعمل ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے صدر امریکہ کو اپنے پیشرو کے معاہدوں کا احترام کرنا چاہیئے ۔ اس پر بھی انہیں پوری دنیا سے احترام حاصل ہوسکتا ہے ۔ سابق صدر امریکہ بارک اوباما نے نیوکلیئر پروگرام میں تخفیف پر ایران پرعائد تحدیدات برخواست کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT