Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / ایران پر برطانیہ سے خریداری کا الزام

ایران پر برطانیہ سے خریداری کا الزام

تہران ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ اور ایران کے درمیان سفارتی تعطل کے باجود تہران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام پر عالمی طاقتوں سے سمجھوتے کے بعد لندن اور تہران کے درمیان قربت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ایران نے برطانیہ سے ٹرانسپورٹ طیارے خریدے ہیں جن کے ذریعہ شام میں صدر بشارالاسد کی مدد کے لیے فوجی اور اسلحہ پہنچایا جاتا ہے۔ اخبار انٹرنیشنل بزنس ٹائمزکی ویب سائیٹ پر جاری ایک تفصیلی رپورت میں بتایا گیا ہے کہ ایران کا برطانیہ سے جنگی مقاصد کیلئے ٹرانسپورٹ طیارے خریدنا نیوکلیئر معاہدہ کی شرائط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

TOPPOPULARRECENT