Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ایران پر تحدیدات ، اوباما کی دستخط کے بغیر قانون میں تبدیلی

ایران پر تحدیدات ، اوباما کی دستخط کے بغیر قانون میں تبدیلی

واشنگٹن ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک غیرمتوقع اقدام میں صدر بارک اوباما نے ایران پر عائد تحدیدات میں توسیع کی تجدید کے حکم پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم اس حکمنامہ کو قانون میں تبدیل کرنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ بھی پیدا نہیں کی۔ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے باتے میں 6 عالمی طاقتوں سے معاہدہ ہوجانے کے بعد ایران کو کئی ترغیبات پیش کی گئی ہیں۔ امریکی تحدیدات ایران پرہنوز برقرار ہیںجن کی تجدید صدر امریکہ کی جانب نہیں کی گئی تاہم بارک اوباما کی دستخط کے بغیر امریکی کانگریس نے اسے قانون میں تبدیل کردیا۔ وائیٹ ہاؤس نے دلیل پیش کی ہے تحدیدات کی تجدید غیرضروری تھی کیونکہ موجودہ انتظامیہ ایران پر تحدیدات برقرار نہیں رکھ سکتا اور نہ ایران کو سزاء دے سکتا ہے۔ تاہم بارک اوباما نے نیوکلیئر معاہدہ کے بعد ایران پر تحدیدات برخاسگی تائید کی تھی اور تحدیدات کی تجدید پر وہ فکر مند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT