Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / ایران پر خلیجی ممالک کی تشویش دُور کرنے جان کیری کی کوشش

ایران پر خلیجی ممالک کی تشویش دُور کرنے جان کیری کی کوشش

ریاض۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری امریکہ اور ایران کے مابین حالیہ مثبت  روابط پر خلیجی ممالک کی تشویش کو پھر ایک بار دُور کرنے کی کوشش کے مقصد سے آج سعودی عرب پہونچے۔ انہوں نے شام کی تائید کررہے 20 ممالک اور تنظیموں کا بھی بہت جلد اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا تاکہ جنگ زدہ اس ملک میں امن بحال کرنے میں مدد مل سکے۔ جان کیری نے آج سعودی ہم منصب عادل الجبیر اور 6 ممالک پر مشتمل خلیج تعاون کونسل کے دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بعض سرگرمیوں پر امریکہ کو اب بھی تشویش ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے دہشت گرد گروپس جیسے حزب اللہ کو ایران کی تائید کا حوالہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT