Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / ایران پر عائد پابندیاں برقرار رہینگی: جرمن وزیر خارجہ

ایران پر عائد پابندیاں برقرار رہینگی: جرمن وزیر خارجہ

تہران ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہیکہ ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر عائد پابندیاں فی الحال برقرار رہیں گی۔ اپنے دورہ ایران کے موقع پر انہوں نے کہا کہ جب تک ایران اپنے وعدے پورے نہیں کرتا، تب تک یہ پابندیاں نہیں اٹھائی جائیں گی۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جولائی میں طے پانے والی ایک تاریخی معاملت کے تحت ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کو محدود بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا، جس کے بدلے میں اس پر عائد عالمی پابندیوں میں نرمی کی جانا ہے۔ فرانک والٹر شٹائن مائر اس وقت مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT