Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ایران پر معاشی دباؤ جاری رکھنے اوباما کا قانون سازوں سے وعدہ

ایران پر معاشی دباؤ جاری رکھنے اوباما کا قانون سازوں سے وعدہ

ایڈگرٹاؤن ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما ڈیموکریٹک قانون سازوں سے یہ وعدہ کرتے آرہے ہیں کہ امریکہ ایران پر معاشی طور پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور فوجی متبادل کیلئے ہمیشہ تیار رہے گا۔ اوباما نے نیویارک کے ڈیموکریٹک نمائندہ جیرالڈ ناڈلر کو تحریر کئے گئے ایک مکتوب میں واضح کردیا ہیکہ اگر ایران نیوکلیئر ہتھیار سازی کرتا ہے تو امریکہ کے پاس ہر متبادل موجود ہے جس میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایران اگر ہٹ دھرمی سے کام لے گا تو اس کے معاشی ناکہ بندی میں مزید شدت پیدا کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT