Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / ایران کا تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار ، عملے کے تمام افراد ہلاک

ایران کا تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار ، عملے کے تمام افراد ہلاک

دبئی۔ 13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کا ایک چھوٹا فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحر اومان کے قریب جاہ بہار بندرگاہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار ہوا باز اور اس کا معاون دونوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ایران کی خبر رساں ایجنسی’’تسنیم‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایران کے معیاری وقت کے مطابق دن 11:45 بجے پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ امریکی ساختہ ’’ایف 4‘‘ فینٹوم طیارے کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔ فوجیوں کی تربیت کی غرض سے امریکہ میں یہ طیارے سنہ 1970ء کے عشرے میں بنائے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ایران کے تمام ذرائع ابلاغ نے حادثے کے حوالے سے صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میرشکاری کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارے کے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم متعلقہ حکام نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔انھوں نے کہاکہ ’’ایف 4‘‘ نامی تربتی طیارہ منگل کو مسلح افواج کے’’کنارک‘‘ کے مقام پر قائم 10 ویں فوجی اڈے سے فضاء میں اڑا اور 20 منٹ کی پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ ممکنہ طورپر طیارے کا حادثہ کسی فنی خرابی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ہواز باز نے تیارے کو ایک مرکزی شاہراہ پر اتارنے کی کوشش کی مگرگاڑیوں کی کثرت کی بناء پر وہ طیارے کوسڑک پر اتارنے میں ناکام رہا ۔

ہم نے خطے میں دو لاکھ جنگجو تیار کئے: ایران

دبئی۔ 13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے خطے کے ملکوں میں’مسلح انقلابیوں کی ایک نسل‘ تیار کرنے کا اعتراف کیا ہے۔جعفری شام میں ’داد شجاعت ‘ دیتے ہوئے کام آنے والے پاسداران کے اعلی عہدیدار حمید رضا اسد اللہ کی یاد میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT