Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / ایران کا تیل کی یومیہ پیداوار 5 لاکھ بیرل کرنے کا فیصلہ

ایران کا تیل کی یومیہ پیداوار 5 لاکھ بیرل کرنے کا فیصلہ

تہران ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود ایران نے عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی تیل کی پیداوار غیرمعمولی پیمانے پر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں روزانہ 5 لاکھ بیرل بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی ایران پانچ لاکھ بیرل تیل یومیہ فروخت کرے گا۔ خیال رہے کہ پیر کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2003ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی تھی، تاہم شام تک عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد مارکیٹ 29.50 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر بند ہوئی۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے نقل کردہ نائب وزیرپٹرولیم جوادی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی پابندیاں اٹھنے کے بعد ان کے ملک نے تیل کی یومیہ پیداوار پانچ لاکھ بیرل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT