Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ایران کا ہندوستان سے تیل کی واجب الادا رقم کا مطالبہ

ایران کا ہندوستان سے تیل کی واجب الادا رقم کا مطالبہ

تہران ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے ہندوستان سے اپیل کی ہیکہ وہ تیل کی خریداری کے بعد واجب الادا 6.5 بلین ڈالرس کی رقم اندرون دو ماہ ادا کردے۔ جزوی ادائیگی ہندوستانی رویوں میں اور مابقی ڈالرس اور یوروز میں ادا کی جائے۔ ایران کا کہنا ہیکہ ہندوستان تین اقساط میں واجب الادا رقم کی ادائیگی کرسکتا ہے جس کیلئے مزید تفصیلات جلد ہی طئے کی جائیں گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ ایران کیلئے 2013ء سے مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر عائد تحدیدات کی وجہ سے رقومات کی ادائیگیاں رک گئی تھیں۔ ایران سے خام تیل خریدنے والی ریفائنریوں کی جانب سے بھی خطیر رقومات واجب الادا ہیں۔ یوکو بینک کی شاخ کے ذریعہ خام تیل کی قیمت کا 45 فیصد حصہ بذریعہ روپے ادا کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT