Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایران کوالیفائر کیلئے چھیتری اَن فٹ

ایران کوالیفائر کیلئے چھیتری اَن فٹ

نئی دہلی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بااثر کپتان سنیل چھیتری گروئن انجری کے سبب ایران کے خلاف ہندوستان کے ورلڈ کپ کوالیفائر سے خارج از امکان قرار دیئے گئے ہیں، جس نے مزاحمت سے بھرپور مقابلہ پیش کرنے کیلئے پہلے سے پریشانیوں سے دوچار ٹیم کے امکانات پر کاری ضرب لگا دی۔ رشیا 2018ء ورلڈ کپ پریلمنری جوائنٹ کوالفکیشن راؤنڈ 2 کیلئے یہ میچ تہران میں جمعرات کو کھیلا جانا ہے۔ 22 رکنی ٹیم اس میچ کیلئے آج روانہ ہوگئی۔ 28 ممکنہ کھلاڑیوں میں سے چھیتری کے بشمول چھ نے سفر نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT