Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / ایران :کویت کے سفارتی وبحرین کے فضائی روابط منقطع

ایران :کویت کے سفارتی وبحرین کے فضائی روابط منقطع

کویت سٹی 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانہ پر حملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے خلیجی ملکوں کی فہرست میں آج کویت بھی شامل ہوگیا۔ جب اُس نے تہران سے اپنا سفیر واپس طلب کرلیا۔ تاہم کویت نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی سطح میں کمی یا اُس کے سفیر کا اخراج نہیں کیا ہے۔دوبئی سے موصولہ اطلاع کے بموجب سعودی عرب کے پڑوسی سنی زیراقتدار لیکن شیعہ غالب آبادی والے حلیف ملک بحرین نے سعودی عرب کی تقلید کرتے ہوئے ایران سے اپنے تمام فضائی روابط منقطع کرلئے ۔ ایک دن قبل بحرین نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کئے تھے ۔ سرکاری خبررساں ادارہ کے بموجب بحرین کی شہری ہوابازی اتھاریٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران کو اور وہاں سے پروازوں کا سلسلہ منقطع کردیا جائے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT