Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ایران کو بقایا جات کی پہلی قسط کی عنقریب ادائیگی : ہندوستان

ایران کو بقایا جات کی پہلی قسط کی عنقریب ادائیگی : ہندوستان

نئی دہلی ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان آئندہ چند یوم کے دوران ایران کو 700 ملین ڈالرس کی رقم ادا کرے گا تاکہ تہران کے خلاف تحدیدات ختم ہونے کے بعد بقایا جات کے کم از کم دسویں حصہ کی پابجائی ہوسکے۔ وزارت فینانس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا 6.5 بلین ڈالرس کی ادائیگی کا انتظام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم ایران کو اس طرح ادا کی جائے گی جس سے زرمبادلہ شرح پر دباؤ نہ پڑے۔ پہلے قسط جاریہ ماہ کے دوران ادا کی جائے گی۔ ایک اور عہدیدار نے کہا کہ 700 ملین ڈالر کی پہلی قسط آئندہ چند دن میں ایران کو ادا کی جائے گی۔ امریکی ٹریژری آفس برائے فارن اسیٹس کنٹرول نے گذشتہ ماہ ہندوستانی ریفائنریز کو 1.4 بلین ڈالرس کی رقم ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ ایران کو ہندوستان کے مجموعی بقایا جات 6.5 بلین ڈالرس ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ 700 ملین ڈالر کی دوسری قسط کی ادائیگی کے طریقہ کار کو بھی قطعیت نہیں دی گئی۔ مابقی 4 بلین ڈالرس کی رقم بھی طریقہ کار کے تعین کے فوری بعد ادا کردی جائے گی۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جولائی میں نیوکلیئر معاملت طئے پائی جس کے بعد رقمی ادائیگی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT