Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ایران کو جوبائیڈن کی وارننگ

ایران کو جوبائیڈن کی وارننگ

یروشلم ۔ 9 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن نے ایران کی جانب سے ط ویل فاصلاتی بیلسٹک میزائیل تجربوں کی توثیق کی صورت میں اسلامی جمہوریہ کے خلاف امریکہ سخب جوابی کارروائی کرسکتا ہے ۔ بائیڈن نے فلسطینی علاقوں اور اسرا ئیل کے دورہ کے دوران کہا کہ ’’میں یہ اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ میں جانتا ہوں لوگ ہنوز شکوک کا اظہار کر رہے ہیں۔ اگر درحقیقت انہوں (ایران) نے (نیوکلیئر) سمجھوتہ کو توڑا ہے تو ہم جوابی کارروائی کریں گے ‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان کی تمام روایتی سرگرمیاں سمجھوتہ سے باہر ہیں اور کسی سمجھوتہ سے ہنوز بہت دور ہیں اور جہاں کہیں ضروری ہو ہم اس سے نمٹ رہے ہیں اور ن مٹنے کی کوشش کریں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT