Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ایران کو روسی دفاعی میزائیل کی سربراہی

ایران کو روسی دفاعی میزائیل کی سربراہی

تہران ۔ /11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک ان کے ملک کو روسی فضائی دفاعی میزائیل سسٹم ایس ۔ 300 وصول ہوجائیں گے جس کے لئے تہران نے اس دفاعی میزائیل نظام کیلئے ماسکو سے معاملت کی تھی ۔ حسین دہقان نے سرکاری ٹیلی ویژن سے کہا کہ ’’ہم نے روس کے ساتھ معاملت پر دستخط کی تھی ۔ جس کے مطابق یہ میزائیل نظام حاصل ہورہا ہے ۔ رواں سال کے اواخر تک ہمیں اس میزائیل سسٹم کا وسیع تر حصہ حاصل ہوجائے گا ‘‘ ۔ زمین سے فضاء میں وار کرنے والے میزائیل سسٹم چلانے کیلئے روس کی جانب سے ایرانی فوج کو تربیت دی جارہی ہے ۔ روسی ٹکنالوجیز کارپوریشن (روسسٹک) نے تہران کو ایس ۔ 300 میزائیلوں کی سربراہی سے متعلق سمجھوتہ کا اس ہفتہ اعلان کیا تھا ۔ ایران کی جانب سے اپنے نیوکلیر پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ جولائی میں طئے شدہ تاریخی سمجھوتہ کے بعد روس نے تہران کو اسلحہ کی سربراہی پر 2010 ء سے عائد امتناع برخاست کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT