Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / ایران کیساتھ تعاون مستحکم کرنا ہندوستان کی خواہش: صدرجمہوریہ

ایران کیساتھ تعاون مستحکم کرنا ہندوستان کی خواہش: صدرجمہوریہ

نئی دہلی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کو ایک اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہاکہ ہندوستان ایران کے ساتھ اپنے تعاون کو مستحکم کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کو اور اُس کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم ایران کو ایک اہم شراکت دار سمجھتے ہیں اور منتظر ہیں کہ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات مختلف شعبوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT