Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / ایران کیلئے جاسوسی ، سعودی عرب میں 30 افراد کے خلاف مقدمہ

ایران کیلئے جاسوسی ، سعودی عرب میں 30 افراد کے خلاف مقدمہ

ریاض ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقہ سے تعلق رکھنے والے 30 شہریوں کو مبینہ طور پر ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔ مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق ملزمین نے ایک ایرانی اور ایک افغان شہری بھی شامل ہیں۔ یہ الزامات اس وقت عائد کئے گئے جبکہ سعودی عرب اور اس کے چند دیگر حلیف ممالک نے جنوری میں پیدا شدہ بحران کے بعد تہران کے ساتھ سفارتی روابط منقطع کرلئے۔ احتجاجی مظاہرہ میں تہران میں سعودی سفارتخانہ کو آگ لگا دی تھی اور دوسرے شہر مشہد میں قونصل خانے کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا ۔ سعودی عرب میں شیعہ عالم دین نمر النمر کو پھانسی دینے کے بعد دونوں علاقائی حریف ممالک کے مابین روابط کشیدہ ہوگئے ہیں۔ سعودی گزٹ اور العربیہ نیوز چینل کی ویب سائیٹس کے مطابق ریاض میں خصوصی کریمنل کورٹ میں اس مقدمہ کی سماعت کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT