Monday , October 23 2017
Home / دنیا / ایران کی بجائے پاکستان لڑاکا طیارہ خریدے گا : چینی ماہر

ایران کی بجائے پاکستان لڑاکا طیارہ خریدے گا : چینی ماہر

بیجنگ ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ چین اپنے لڑاکا طیارے

J-10 ایران کو تحدیدات کے خاتمہ کے بعد فروخت کرنے والا ہے، وہیں پاکستان اس کوشش میں ہے کہ وہ J-10 لڑاکا طیاروں کا سب سے پہلا خریدار ملک بن کر ابھرے۔ ایک فوجی ماہر فوگیان شاؤ جو ہوابازی کے سازوسامان کے ماہر تصور کئے جاتے ہیں، نے بتایا کہ یہ ایک فطری بات ہے کہ ایران J-10 لڑاکا طیاروں کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی ہتھیاروں کی خریداری میں ایران کی ضرورتیں محدود ہیں اور وہ صرف اور چین کے درمیان ہی انتخاب کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا معلوم ہوتا ہیکہ ایران کی بجائے پاکستان وہ پہلا ملک ہوگا جو J-10 لڑاکا طیاروں کی خریداری کرے گا۔ مسٹر فوگیان شاوا نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

TOPPOPULARRECENT