Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ایران کی قدیم ترین عمارت میں آتشزدگی ،فائر فائٹرس ملبہ میں پھنس گئے

ایران کی قدیم ترین عمارت میں آتشزدگی ،فائر فائٹرس ملبہ میں پھنس گئے

تہران ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی قدیم ترین فلک بوس عمارت جو 15 منزلوں پر مشتمل ہے، آگ لگنے کی وجہ سے تاش کی پتوں کی طرح ڈھیر ہوگئی۔ پلاسکو بلڈنگ تہران کی قدیم ترین فلک بوس عمارت کہلاتی تھی حالانکہ آج کل 100 منزلہ عمارتیں بھی تعمیر ہورہی ہیں لیکن اس وقت 15 منزلہ عمارت کو بھی  اہمیت حاصل تھی۔ تاہم آگ لگنے کے اس واقعہ میں بتایا جارہا ہیکہ آتش فرو عملہ کے درجنوں افراد ملبہ کے ڈھیر کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ سرکاری ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق مقام حادثہ پر 200 آتش فرو عملہ کو طلب کیا گیا تھا۔ تاہم عمارت کے پوری طرح منہدم ہونے سے قبل وہاں آگ بجھانے میں مصروف آتش فرو عملہ کے 38 افراد پہلے ہی زخمی ہوچکے تھے اس کے بعد عمارت کے منہدم ہونے کا سانحہ پیش آیا۔ مذکورہ عمارت 1960ء کے دہے میں تعمیر کی گئی تھی، جہاں شاپنگ سنٹرس اور کلاتھنگ ورکشاپس ہیں۔ تاہم وہاں کام کرنے والے تمام افراد کا تخلیہ کروا لیا گیا تھا لیکن ملبہ میں اب بھی درجنوں افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے جن میں آتش فرو عملہ بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT