Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / ایران کی نیوکلیئر تنصیبات کے معائنہ کیلئے امریکہ کا مطالبہ

ایران کی نیوکلیئر تنصیبات کے معائنہ کیلئے امریکہ کا مطالبہ

دبئی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ایرانی نیوکلیئر تنصیبات کے معائنے کے حوالے سے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے اختیارات کے بارے میں استفسار پیش کیا ہے۔ یہ پیش رفت ہیلی کی ویانا میں ایجنسی کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات سے قبل سامنے آئی ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ وہ آج بین الاقوامی ذمے داران کے ساتھ بات چیت میں اس معاملے کو زیر بحث لائیں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی اسکیموں کو ظاہر کیا جائے تا کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر معاہدے کی پاسداری کی تصدیق ہو سکے۔نکی ہیلی کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے مشتبہ ٹھکانوں کے دورے کی اجازت دینے سے انکار نے ان مقامات پر ہونے والی نیوکلیئر سرگرمیوں کی نوعیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر یوکیو امانو کو ارسال کیے گئے ایک خط میں خبردار کیا ہے کہ نکی ہیلی کے دورے کی وجہ سے ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان طے پائے جانے والے نیوکلیئر معاہدے پر منفی نتائج ظاہر ہو سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT