Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / ایران کی نیوکلیئر ٹکنالوجی خریدنے کی کوشش : جرمنی

ایران کی نیوکلیئر ٹکنالوجی خریدنے کی کوشش : جرمنی

دبئی۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ ایران میں شدت پسند قوتیں نیوکلیئر ٹکنالوجی کے حصول کیلئے کوششیں کررہی ہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ 2015 ء میں بیک وقت عالمی برادری کے ساتھ معاہدے اور نیوکلیئر معاہدے پر دستخطوں کے باوجود تہران میں شدت پسندوں پر سے نیوکلیئر ہتھیار بنانے کا رجحان برقرار ہے ۔نیوکلیئر ٹکنالوجی کی مارکیٹ میں ایران کی جانب سے تہران کے لیے ممنوعہ سازوسامان اور مواد کی خریداری کی درجنوں کوششیں کی جاچکی ہیں۔جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان مارٹن شیفر نے باور کرایا ہے کہ ایران میں بعض قوتیں نیوکلیئر معاہدے کے مخالف مواد کی خریداری کی کوششیں کررہی ہیں۔ شیفر کے مطابق یہ قوتیں ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ کی پالیسیوں کو اپنے حلق میں کانٹے کے طور پر دیکھتی ہیں۔

 

عبدالملک الحوثی بیٹے کو جانشیں بنانے کیلئے مصروف عمل
دبئی ۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کا سرغنہ عبدالملک الحوثی اپنے بیٹے جبریل کو اپنی جانشینی کے لیے تیار کررہا ہے ، اس طرح عبدالملک نے اپنے بھائیوں اور ان کے بیٹوں کا راستہ روک دیا ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ باغیوں کے سرغنے کا سب سے بڑا بیٹا یحیی الحوثی اور اسی طرح تحریک کے بانی حسین بدرالدین الحوثی کے تمام بیٹے نیم نظربند ہو کر رہ گئے ہیں۔ عبدالملک الحوثی کی ہدایات پر ان لوگوں کی نقل و حرکت انتہائی محدود یا مفلوج ہونے کے قریب ہوگئی ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ جبریل نے ایران میں پاسداران انقلاب کے ہاتھوں بھرپور تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ لبنانی “حزب اللہ” نے بھی اس کو عسکری اور نظریاتی طور پر تیار کرنے میں حصہ لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT