Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ایران کے اصلاح پسند قائد مہدی کروبی کی بھوک ہڑتال ختم

ایران کے اصلاح پسند قائد مہدی کروبی کی بھوک ہڑتال ختم

تہران ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایران کے اپوزیشن قائد مہدی کروبی جو گذشتہ چھ سال سے اپنے مکان میں نظر بند تھے ، نے حکومت کی اس یقین دہانی کے بعد کہ ان کے مکان سے انٹلی جنس ایجنٹس کو ہٹالیا جائے گا ، اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ۔ تاہم ان کے خلاف مقدمہ چلانے خود کروبی نے مطالبہ کیا تھا کیوں کہ 2011 سے جب سے وہ اپنے ہی مکان میں نظر بند تھے ان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تھا جب کہ ہر ملزم یہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر اس کے خلاف کسی بھی نوعیت کی قانونی کارروائی کس جرم کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ 79 سالہ مہدی کروبی نے چہارشنبہ کی صبح سے کھانے پینے کا سلسلہ ترک کردیا تھا اور دو دنوں کے بعد ہی ان کے خون کے دباؤ میں نمایاں کمی کے بعد انہیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا ۔ دریں اثناء ان کے فرزند محمد حسین نے اصلاح پسند ویب سائٹ جماران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے وزیر صحت غازی زادہ ہاشمی سے کل ملاقات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT