Friday , October 20 2017
Home / دنیا / ایران کے خلاف سعودی اقدامات کی مذمت : جواد ظریف

ایران کے خلاف سعودی اقدامات کی مذمت : جواد ظریف

تہران ۔ 6 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطی اور اس کا آج کشیدگی میں کمی کیلئے ایران کی کوششوں کو ناکام بنانے کی ا پنی طویل کوششیں ختم کرے ۔ جواد ظریف نے عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری کے ساتھ تہران میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ایرانی سفارت کاری کے سعودی عرب مخالفت کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے ایران کے سمجھوتہ کی سارائیل کی جانب سے شدید مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بھی صیہونی مملکت کی روش اختایر کرتے ہوئے اس نیوکلیئر سمجھوتہ کی مخالفت کر رہا ہے ۔ جواد ظریف نے کہا کہ کشیدگی پیدا کرنے کا رجحان اب ختم کیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT