Monday , October 23 2017
Home / عرب دنیا / ایران کے سفیر کویت میں بدستور ذمہ داری نبھائیں گے : ترجمان

ایران کے سفیر کویت میں بدستور ذمہ داری نبھائیں گے : ترجمان

تہران ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایران نے آج کویت کے اس فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس نے ملک میں ایرانی سفارتکاروں کی تعداد میں نمایاں کمی کردی ہے تاہم یہ تیقن بھی دیا کہ ملک کا سفیر بدستور برقرار رہے گا ۔ یاد رہیکہ گذشتہ ہفتہ کویت نے اعلان کیا تھاکہ ایران کے 15 سفارتکاروں کو اندرون چھ ہفتہ ملک چھوڑنا پڑے گا جسکی وجہ ایک مشتبہ دہشت گرد ’سیل ‘ جسکے مبینہ طور پر ایرانی ریولیوشنری گارڈس سے روابط تھے ، کی گرفتاری بتائی گئی ہے ۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران کو کویت سے یہ امیدیں نہیں تھیں کیونکہ ایران نے کویت کیساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلقات کو اولین ترجیح دی ہے ۔ کویت نے جو فیصلہ کیا ہے وہ حالانکہ افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے لیکن اسکے باوجود ہم کویت سے تعلقات برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے سفیر کویت میں حسب معمول اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT