Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ایران کے صدر حسن روحانی دوبارہ انتخابی میدان میں

ایران کے صدر حسن روحانی دوبارہ انتخابی میدان میں

تہران ۔ /14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی جنہوں نے 2015 ء کے عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیر معاہدوں کو ممکن بنایا تھا ۔ آج آئندہ مقرر صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کیلئے اپنا نام رجسٹرڈ کروالیا ۔ سرکاری ٹی وی پر اس کی جھلک بتائی گئی ۔ سیاسی اعتبار سے اعتدال پسند عالم دین کو دوسری میعاد کیلئے /19 مئی کو سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ معیشت کے جمود کی بنا پر وہ سخت تنقیدوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT