Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ایران کے نئے طویل مسافتی میزائل کا تجربہ

ایران کے نئے طویل مسافتی میزائل کا تجربہ

تہران ۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی سے نئے دیسی ساختہ طویل مسافتی میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ایران کے بموجب یہ اولین میزائل تھا جس کی رہنمائی اُس کے اہدات تک کی جاتی ہے ۔ وزار ت دفاع نے اس میزائل کے داغنے کی تصاویر شائع کی ہیں ۔ میزائل کا نام ’’عماد‘‘  رکھا گیا ہے ۔ وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر تصاویر شائع کی ہے لیکن اس کے دائرے کار اور دیگر صلاحیتوں کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ۔ وزیردفاع ایران حسین دیہغان نے کہا کہ یہ ایران کا پہلا طویل مسافتی میزائل ہے جس کی رہنمائی اور کنٹرول اُس کے ہدف پر وار کرنے تک کی جاتی ہے ۔ چند ماہ قبل بعض ایرانی عہدیداروں نے اندیشے ظاہر کئے تھے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حالیہ نیوکلیئر معاہدہ سے جو عالمی طاقتوں کے ساتھ کیا گیا تھا اس کا میزائل پروگرام بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قراردادنیوکلئیر معاہدہ کے چند دن بعد منظور کی تھی۔ جس کا مقصد ایران کو نیوکلئیر وارہیڈس منتقل کرنے والے میزائل تیار کرنے پر امتناع عائد کرنا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT