Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ایران کے نیوکلئیر ہتھیار حاصل کرنے میں 15 سال تاخیر کا امکان

ایران کے نیوکلئیر ہتھیار حاصل کرنے میں 15 سال تاخیر کا امکان

لندن 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جو نیوکلئیر معاہدہ ہوا ہے اس کے نتیجہ میں ایران کے نیوکلئیر ہتھیار حاصل کرنے میں 10 تا 15 سال کی تاخیر ہوسکتی ہے ۔ ایک اعلی دفاعی تھنک ٹینک کے سربراہ نے یہ بات کہی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل و چیف ایگزیکیٹیو انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز جان چپمن نے کہا کہ 2015 کا سال بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق اچھی خبر کا سال تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر اس معاہدہ کے نتیجہ میں ایران کے نیوکلئیر ہتھیار حاصل کرنے کے نتیجہ میں 10 تا 15 سال کی تاخیر ہوسکتی ہے ۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ایران کے نیوکلئیر مسئلہ پر وینا میں ایک معاہدہ کو قطعیت دیدی گئی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT