Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / ایران کے نیوکلیئر معاہدہ کو توسیع دینے تھریسامے کی ٹرمپ سے اپیل

ایران کے نیوکلیئر معاہدہ کو توسیع دینے تھریسامے کی ٹرمپ سے اپیل

لندن۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے آج امریکہ سے اپیل کی کہ ایران کے نیوکلیئر معاہدہ میں توسیع کی جائے کیونکہ ایسا کرنا علاقائی تحفظ کیلئے بے حد ضروری ہے۔ تھریسامے کے دفتر سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق موصوفہ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ امریکہ اور برطانیہ کے متعلق عہدیداروں کی ٹیم باہمی ربط کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک ٹرمپ اس موضوع پر کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کرلیتے۔ یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے نیوکلیئر معاہدہ کو بدترین معاہدہ سے تعبیر کرتے ہوئے اسے کالعدم کرنے کی دھمکی دی تھی لہٰذا امریکی کانگریس میں جو یکطرفہ شرائط وضع کی ہیں، ان کی روسے ٹرمپ کو 15 اکتوبر تک اپنا موقف ظاہر کرنا پڑے گا۔ دوسری طرف امریکی معتمد خارجہ بورس جانسن نے بھی امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے بات کرتے ہوئے اس معاہدہ کے فائدوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاسکے جس کے تحت ایران نے امریکی معاشی تحدیدات ہٹائے جانے کے عوض اپنے نیوکلیئر پروگرام کو محدود پیمانے پر جاری رکھنے آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہوگا کہ چین، فرانس، روس، جرمنی، برطانیہ اور یوروپی یونین بھی اس معاہدہ کا حصہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT