Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ایران کے نیوکلیر معاہدہ کی نگرانی کا امریکہ کو پورا یقین

ایران کے نیوکلیر معاہدہ کی نگرانی کا امریکہ کو پورا یقین

واشنگٹن 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی انٹلی جنس ایجنسیوں نے سی آئی اے ، دیگر مغربی ایجنٹس کے خلاف کارروائی کے علاوہ ایک انتہائی عصری امریکی ڈرون بھی پکڑا ہے۔ تو پھر کوئی بھی امریکی انٹلی جنس عہدیداروں کی بات کا یقین کیوں کرے گا جب وہ اس ایقان کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ حال ہی میں قطعیت دیئے گئے نیوکلیر معاہدہ کی نگرانی مناسب طریقہ پر کرسکتے ہیں۔ کانگریس کو انٹلی جنس کی جو مشترکہ رپورٹ سربراہ کی گئی ہے۔ اس کے مطابق سب سے اہم بات یہ ہے کہ معاہدہ کے مطابق ایران کو اپنے نیوکلیر پروگرام کی چھوٹی سے چھوٹی تفصیلات بھی فراہم کرنا پڑے گی جس کے بارے میں ایران کا یہ ادعا ہے کہ وہ پرامن مقاصد کے لئے کیا گیا ہے۔ بہرحال امریکہ کو اس بات کا یقین ہے کہ ابتدائی مخالفتوں کے باوجود ایران کے ساتھ ہوئے نیوکلیر معاہدہ کی پوری نگرانی کی جائے گی۔
3 سالہ لڑکا امریکی ٹاؤن کا میئر بن گیا
شکاگو۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ میں ایک تین سالہ لڑکا اپنے ملک کے چھوٹے سے ٹاؤن کا کم عمر ترین میئر بن گیا ہے۔ اس سے قبل اس عہدہ پر فائز رہنے والے اس کے بڑے بھائی نے مشورہ دیا کہ وہ بچکانہ بات چیت میں ملوث نہ ہو۔ تین سالہ جیمس ٹفس کو ڈارسیٹ کا نیا میئر منتخب کرلیا گیا چنانچہ وہ شمالی منی سوٹا کے چھوٹے سے سیاحتی ٹاؤن کی بحیثیت کم عمر ترین میئر قیادت کریں گے۔ قبل ازیں اس کا بڑا بھائی رابرٹ ٹفس دو سال اس عہدہ پر فائز رہ چکا ہے جب اس کی عمر تین اور چار سال کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT