Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ایران کے پارلیمانی انتخابات کیلئے مہم کا آغاز

ایران کے پارلیمانی انتخابات کیلئے مہم کا آغاز

تہران ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق 29 اپریل کو منعقد شدنی پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہمات کا آغاز کردیا ہے جس کا سلسلہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔ ایران کی 290 نشستی پارلیمنٹ کی 68 نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں جس کیلئے 136 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہ وہ حلقے ہیں جہاں عام انتخابات کے دوران کسی بھی امیدوار کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی تھی۔ فروری میں منعقدہ انتخابات میں صدر حسن روحانی کے اصلاحات اور اعتدال پسند حلیفوں کو پارلیمنٹ میں اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ ان نتائج کو سخت گیر قائدین کیلئے مایوس کن قرار دیا گیا تھا جو گذشتہ سال عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیوکلیئر معاہدہ کے سخت مخالف ہیں

TOPPOPULARRECENT