Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ایران ۔امریکہ نیوکلئیر معاہدہ کا تحفظ اولین ترجیح

ایران ۔امریکہ نیوکلئیر معاہدہ کا تحفظ اولین ترجیح

تہران ۔ 20اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ایران کی اولین ترجیح امریکہ کے ساتھ نیوکلئیر معاہدہ کا تحفظ ہے ۔ وزیر خارجہ کو کئی انتہائی اہم کام کرنے ہیں جو امریکہ ۔ ایران نیوکلئیر معاہدہ کے تحفظ کے بعد کئے جائیں گے ۔ صدر ایران حسن روحانی نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر عائد نئی امریکی تحدیدات کی برخواستگی کے عوض ایران ۔ امریکہ نیوکلئیر معاہدہ کا تحفظ کیا جائے گا ۔ حسن روحانی نے ایک ہفتہ قبل اشارہ دیا تھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ نیوکلئیر معاہدہ منسوخ کرنے کیلئے تیار ہے ۔تاہم حسن روحانی نے اپنی تازہ تقریر میں اس کے تحفظ کو ایران کی معیشت کی ازسرنو تعمیر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضروری قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT